اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی 29 ویں برسی منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور : آج اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی 29 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ محسن نقوی کی شاعری میں انسانیت، درد اور جذبات کی گہری جھلکیاں ملتی ہیں اور ان کا کلام اردو ادب میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
محسن نقوی 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا۔ "محسن” تخلص کے طور پر انہوں نے اپنی شاعری کی دنیا میں قدم رکھا۔ بچپن سے ہی انہوں نے تعلیمی میدان میں ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم پر بھی توجہ دی، اور قرآن کی تلاوت پر خصوصی دھیان دیا۔
محسن نقوی نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اردو کیا اور اسی دوران ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ "بند قبا” شائع ہوا۔ ان کی زندگی کا آغاز بہت سادہ تھا، لیکن وہ اپنے کمالات کی بدولت بہت جلد ادبی حلقوں میں پہچانے جانے لگے۔
محسن نقوی نے اپنے کالموں اور غزلوں کے ذریعے بھی شہرت حاصل کی۔ وہ سیاسی میدان میں بھی سرگرم تھے اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہوکر اپنی آواز بلند کی۔ ان کی نظم "یا اللہ یارسول، بے نظیر بے قصور” نے بھی انہیں مزید شہرت دی۔
محسن نقوی کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو کہ ان کی شاعری اور ادبی خدمات کا اعزاز تھا۔ لیکن افسوس کہ 15 جنوری 1996 کو انہیں دہشت گردوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ ان کی آخری باتیں ان کے شاعرانہ کمالات کا منہ بولتا ثبوت ہیں:
"لے زندگی کا خمس علی کے غلام سے
اے موت آ ضرور مگر احترام سے
عاشق ہوں اگر ذرا بھی اذیت ہوئی مجھے
شکوہ کروں گا تیرا میں اپنے امام سے”
محسن نقوی کی شاعری اور ان کی شخصیت ہمیشہ اردو ادب کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: محسن نقوی کی کی شاعری
پڑھیں:
تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی
سٹی 42 : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حالیہ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد پیش دیتا ہوں، ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے، تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے ۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے بنگلہ دیش میں المناک فضائی حادثے میں31 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین، بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ جنرل اجلاس ہو رہا ہے اور اکثر ممبران ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ بہترین انتظامات و مہمان نوازی پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین السلام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اے سی سی سالانہ جنرل اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ممبرز کا شکریہ۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حالیہ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد پیش دیتا ہوں، ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے، تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے ۔ پوری امید ہے کہ ہم سب مل کر یہ کر سکتے ہیں، ایک دوسرے کو مضبوط کرنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ تمام ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں مضبوط ہوں۔
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے
انہوں نے کہا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے آپ کو یقین دلاتا ہوں جو کچھ بھی ضروری ہوا ہم کریں گے تاکہ یہ ادارہ ایشیا میں کرکٹ کا سب سے طاقتور ادارہ بن سکے، کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے ان ممالک تک پھیلانا ہے جہاں کرکٹ نہیں ہوتی اور یہ سب کچھ ہمیں بطور ٹیم کرنا ہے۔