بڑے پیمانے پر روسی حملے میں یوکرین کی اہم تنصیبات کا انفراسٹرکچر متاثر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) روس کی طرف سے بڑے پیمانے پر یہ بڑا فضائی حملہ دراصل یوکرین کے اس بیان کے صرف ایک دن بعد ہوا جس میں کییف نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ جاری تقریباً تین سالہ جنگ کے دوران اس نے روسی سرزمین پر اپنا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ یوکرینی حملے میں فرنٹ لائن سے سینکڑوں میل دور روس کی فیکٹریوں اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ شروع کر دیا
بُدھ کو یوکرین کے مغربی علاقے ایوانو فرانکوسک کے علاقائی گورنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تحریر کیا، ''پریکارپاتپا کے علاقے میں بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘ اس علاقے کے ایک اہلکار نے کہا،'' اس علاقے میں فضائی دفاعی دستے کام کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
‘‘ اس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔یورپی یونین اور نیٹو کے رُکن پولینڈ کی سرحدوں سے متصل مغربی علاقے لوویو کے حکام نے کہا کہ ڈروگوبیچ اور ستری اضلاع میں بنیادی شہری ڈھانچے کی دو اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔
گورنر میکسم کوزیتسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ''خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن دیگرنقصانات پہنچے ہیں۔‘‘روسی آئل تنصیب پر یوکرینی ڈرون حملہ
ایمرجنسی بیلک آؤٹ کا اعلان
دریں اثناء یوکرین کے قومی گرڈ آپریٹر نے اعلان کیا کہ وہ مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے سمیت سات علاقوں میں ہنگامی بلیک آؤٹ کا نفاذ کر رہا ہے۔
وزیر توانائی گالوشینکو نے شٹ ڈاؤن کے بارے میں کہا ، ''ٹرانسمیشن سسٹم آپریٹر بڑے حملے کی وجہ سے احتیاطی پابندیاں لگا رہا ہے۔‘‘
روسی ڈرون حملوں کے بعد یوکرینی دارالحکومت میں تباہی کا منظر
مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے کے گورنر نے بھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے علاقے میں اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ حملے کب ہوئے ہیں۔
اس دوران جنوبی شہر خیرسون کے میئر نے کہا کہرات بند باندھنے کی کارروائی کے نتیجے میں ''کمیونٹی کا ایک حصہ بجلی سے محروم ہے۔‘‘
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
یوکرینی حکام نے اس سے قبل پورے ملک کے لیے فضائی حملے کے الرٹ جاری کیے تھے، جس میں آنے والے کروز میزائلوں کی وارننگ دی گئی تھی۔
ک م/ ع ت(روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے علاقے نے کہا
پڑھیں:
افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف
افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہورہی ہیں، افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج اس غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردی ’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے، خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے 18 سے 25 لاکھ ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے جو یہی پیسہ اِس غیر قانونی دھندے کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کی کاشت کرنے والوں کو سیاسی سر پرستی حاصل ہے، اسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے، رواں سال خیبر ڈسٹرکٹ میں 198 افراد شہید اور زخمی ہوئے اور اس قربانی کی ذمہ داری صرف سیاسی، کرمنل اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ پر عائد ہوتی ہے۔