خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرکے پیداواری عمل کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خیرپور میں قائم کھارو فیلڈ سے تیل و گیس کے ذخائر کی تفصیلات سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا۔ خط کے مطابق کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی جا رہی ہے، کھارو ون کنویں کو او جی ڈی سی ایل پراسیسنگ پلانٹ سے جوڑ دیا گیا ہے، جبکہ گیس کی ترسیل کیلئے 6 سے 12.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے