جنوبی افریقہ کو پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس کے ایک اہم ترین کھلاڑی اینرک نورکیا کمر میں چوٹ لگ جانے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث وہ اس سیریز سے بھی باہر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ اسکواڈ کا اعلان، کون سے اہم کھلاڑی شامل؟

اس کے بعد سے وہ اپنی  ایس اے 20 فرنچائز، پریٹوریا کیپٹلز کے لیے بالکل بھی نہیں کھیلے اور جنوبی افریقہ کے مارکی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقہ جلد ہی چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے لیے نورکیا کے متبادل کا انتخاب کرے گا۔

گزشتہ نومبر میں سری لنکا کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں کمر کی انجری کے بعد جوبرگ سپر کنگز کے لیے ایکشن میں واپس آنے والے جیرالڈ کوٹزی اینرک نورکیا کے ممکنہ متبادل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سفید گیند کے کوچ راب والٹر، جو اپنے اسکواڈز کے واحد سلیکٹر بھی ہیں، نے وضاحت کی کہ پہلے انہوں نے نورکیا اور کوٹزی میں سے نورکیا کا انتخاب کیا تھا۔

مزید پڑھیے: وہ اہم کھلاڑی جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے سے محروم رہ سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ وہ نورکیا کے فٹ قرار دیے جانے کے بارے میں خاصے پرامید ہیں کیوں کہ وہ ایک بہترین پیشہ ور ہیں اور وہ اپنی دیکھ بھال کرتے ہیں اور اپنی کنڈیشنگ کا خیال رکھتے ہیں۔

تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقہ کی ایک پریس ریلیز میں واضح کردیا گیا ہے کہ نورکیا کی پیر کی سہ پہر اسکیننگ ہوئی تھی اور امید نہیں ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی تک فٹ ہوپائیں گے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ

آئی سی سی کے پچھلے 6 مقابلوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب نورکیا انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں اور وہ سب ہی ون ڈے ٹورنامنٹ تھے۔

وہ 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے تھے لیکن ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتے ہوئے اس کا انگوٹھا ٹوٹ گیا پھر کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کے ساتھ سنہ 2023 ورلڈ کپ سے محروم ہو گئے اور اب وہ سنہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اینرک نورکیا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اینرک نورکیا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقہ نے والے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

— فائل فوٹو

کراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑی جنسی زیادتی کے مقدمے سے بری
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بیٹر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سے باہر
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے