اسلام آ باد:

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے سیکٹر ایف الیون میں  کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں  کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کر کے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔ سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے بھارتی فوجی کو چھوڑنے کی درخواست کی۔ بھارتی فوجی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو ، مودی گٹھ جوڑ ، 20اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
  • غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے
  • نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا
  • پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی