پڈعیدن: نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ہالانی تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم پنجل مشوری سنگین نوعیت کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ ٹھارو شاہ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، غلام مصطفی کھوکھر کے قبضے سے ایک پسٹل اور 3 رائونڈز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مذکورہ ملزم پر پہلے بھی مختلف تھانوں میں 9 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، محبت دیرو پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش گرفتار ملزمان عبدالحکیم بھاگت اور سرفراز سرگانی کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، مٹھیانی تھانے کی پولیس نے مسروقہ بھینس برآمد کرلی، برآمد شدہ بھینس تصدیق کے بعد اصل مالک شفقت بوہیو کے حوالے کی گئی۔ درس پولیس نے چوری شدہ بیٹری اور سولر پنکھا برآمد کر لیا، برآمد شدہ مسروقہ سامان تصدیق کے بعد مالک فیاض علی برڑو کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹواسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔