شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف  حصے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا   تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی  کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، جب کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔مزید برآں، ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دوران سفر دیگر گاڑیوں کو بہتر طریقے سے دیکھا جا سکے۔موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو صوبے کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں معمولات زندگی عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز ملتان کے مغرب میں 126 کلومیٹر دور اور گہرائی تقریباً 55 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر عمارتوں کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان یا خطرے کی نشاندہی کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رہتے ہوئے صورتِ حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید برآں، اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زلزلے یا اس کے بعد پیش آنے والے کسی بھی نقصان کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل