مصر میں نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
قاہرہ: مصر کے ایک نوجوان محمد نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس انوکھی شادی کی ویڈیو خود محمد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں تینوں دلہنیں سفید لباس میں ملبوس تھیں اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص کر رہی تھیں۔
دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں، اور محمد نے ان تینوں کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور انہیں شادی کے لئے راضی کر لیا۔ اس نے اپنی کہانی میں بتایا کہ امیرہ اس کی پڑوسن اور پہلی محبت تھی، پھر بوسی سے ملاقات ہوئی اور وہ بھی اس سے محبت کرنے لگا، اور آخرکار اسماء سے بھی اس کی محبت ہو گئی۔
لڑکیوں نے محمد سے اپنی محبت کا اعتراف کیا اور یہ بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان دولہے نے تینوں لڑکیوں کو قاہرہ کے شمالی علاقے شبرا الخیمہ میں واقع ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار ہونے کے لئے بک کیا تھا۔
ہیئر ڈریسر کی مالک صابرین حسنی نے بتایا کہ جب محمد نے پہلے امیرہ کو تیار کرنے کے لئے بکنگ کرائی تو وہ حیران رہ گئی، لیکن پھر ایک ہفتے بعد وہ بوسی اور اسماء کے لئے بھی بکنگ کرانے آیا۔ صابرین نے کہا کہ جب اس نے تینوں دلہنوں سے بات کی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ سب ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
ویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں عبداللہ، گل بانو بنت خیر محمد، بی بی حسینہ اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں علی جان، محمد حیات، میر گل، عزت خان، محمد اسلم شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔