دبئی : فخر زمان نے 52 گیندوں میں 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ڈیزرٹ وائپرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی ۔فخر زمان اور ایلکس ہیلز کی 34 رنز کی اننگز نے وائپرز کو رنز کے تعاقب میں مضبوط آغاز دیا۔

اس کے بعد زمان اور سیم کرن نے درمیانی اوورز میں 65 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 19.

1 اوورز میں 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم آئی ایم اے کا آغاز امید افزا رہا تاہم وہ اسے درمیانی اوورز تک توسیع نہ دے سکیں ایم آئی ایم ای نے آخری دو اوورز میں 34 رنز بنائے جس میں کیرون پولارڈ اور روماریو شیفرڈ نے دو، دو چھکے شامل تھے جسس سے اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز رہا ۔جواب میں ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے ایلکس ہیلز اور فخر زمان کے اوپننگ بلے بازی کرتے ہوئے پاور پلے میں 51 رنز بنائے۔

ایلکس ہیلز نے 22 گیندوں پر 34 رنز اسکور کئے انہیں 8 ویں اوور میں وقار سلام خیل نے آوٹ کیا ڈین لارنس 9 وں اوور میں ڈین موسلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ موسلے نے اپنے اگلے اوور میں اعظم خان کو اسی انداز میں آؤٹ کیا اور اسکور کو 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز تک پہنچایا۔ایک سرے پر وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان نے 14 ویں اوور میں سلام خیل کی گیند پر دو چھکے لگائے۔ زمان نے 44 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔زمان نے اگلے ہی اوور میں مزید 2 چوکے لگائے اس جوڑی نے 31 گیندوں پر 50 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ڈیزرٹ وائپرز کو رفترار مستحکم ہوئی۔وائپرز کو آخری اوور کی 6 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے ردرفورڈ نے اے ایم غضنفر کو ڈیپ اسکوائر لیگ پر چھکا مارا اور 19.1 اوورز میں فتح حاصل کی۔اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کے محمد وسیم اور کوشل پریرا نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر پاور پلے کا اختتام 48/0 پر کیا تھا۔اننگز کے اگلے مرحلے میں رنز کم بنے ۔ پہلی وکٹ وسیم کی گری وہ 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

کوشل پریرا بھی 29 گیندوں پر 33 رنز کے اچھے آغاز کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور 10 ویں اوور میں ڈین لارنس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔آخری اوور میں روماریو شیفرڈ نے ڈیوڈ پین کی گیند پر دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 16 رنز بنائے جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ فخر زمان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز ایم ا ئی ایم گیندوں پر اوورز میں وائپرز کو اوور میں رنز کی

پڑھیں:

سکول وینز اور رکشوں میں بچوں کو حد سے زیادہ بٹھانے پر سی ٹی او کا سخت ایکشن

سٹی42: لاہور میں اوور لوڈنگ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے سکول وینز اور رکشوں میں حد سے زیادہ بچوں کو بٹھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سی ٹی او نے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی زندگیوں کو اوور لوڈنگ کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیا جا سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

سی ٹی او کے مطابق ایجوکیشن ونگ تعلیمی اداروں کے باہر وین ڈرائیورز کو حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے، جبکہ چھٹی کے اوقات میں اضافی نفری تعلیمی اداروں کے باہر تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو فوری روکا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیوں کی چھتوں یا پائیدانوں پر کھڑے ہو کر سفر کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے اقدامات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ سی ٹی او نے حکم دیا کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ ڈرائیورز پر ایف آئی آر بھی درج کی جائے۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، کیونکہ یہی زندگی کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ٹی 20 ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ٹی20 ایشیاء کپ: افغانستان نے سری لنکا کو جیت کےلئے170رنزکا ہدف دیدیا
  • ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟
  • ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ
  • ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ
  • فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
  • سکول وینز اور رکشوں میں بچوں کو حد سے زیادہ بٹھانے پر سی ٹی او کا سخت ایکشن