آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت سے سہولت کاری نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کافی پہلے ہو جاتی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائعبشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج جو فیصلہ آیا اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری ثاقب نثار نے دے رکھی تھی، ثاقب نثار کی صادق و امین والی اور پھر ’گُڈ ٹو سی یو‘ والی سہولتکاری کی گئی۔
.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے 2 مقدمات میں سزا پانے والے اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد اپیلیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں۔
اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سرور روڈ اور شادمان تھانوں کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ موکل کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور اب تک جیل میں قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نو مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک دونوں مقدمات میں سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے اپیلیں 23 ستمبر کو متعلقہ بینچ کے پاس بھجوا دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بینچ لاہور ہائیکورٹ نو مئی کیس