گرفتار دہشتگرد عبداللہ محسود کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد کا تعلق فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگرد وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ دہشتگرد عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ گرفتار دہشتگرد عبداللہ محسود کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔

گرفتار دہشتگرد وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشتگرد اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اور بعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں منتقل ہوا، گرفتار دہشتگرد کراچی سے متعدد بار وزیرستان گیا اورفتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر سہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا قریبی رشتہ دار کمانڈر عبداللہ شاہ فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے اور افغانستان سے پاکستان کے اندر عسکری کارروائیاں کرنے کیلئے انتہائی متحرک رہا۔ فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا ایک اور انتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے اور اس سے مسلسل رابطے میں تھا۔

گرفتار دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کیلئے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا، دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب 2024ء میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کیلئے کراچی آ چکا ہے اور ابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔ گرفتار دہشتگرد اور اس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتار دہشتگرد کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کارروائیوں میں عبداللہ محسود وزیرستان میں میں شامل رہا محسود کے

پڑھیں:

کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

فائل فوٹو

کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

کراچی: پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی ڈی نے کالعدم سندھودیش لبریشن آرمی کے دہشتگرد کو دھرلیا
  • جنوبی وزیرستان: غیر حاضری پر 119 مرد و خواتین اساتذہ معطل
  • قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا
  • امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
  • خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
  • کراچی، درخشاں میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام