عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا، پی ٹی آئی ارکان کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر جرمانہ عائد کئے جانے کے ساتھ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے سزا سنائے جانے پر تحریک انصاف کے ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر جرمانہ عائد کئے جانے کے ساتھ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکانِ پنجاب اسمبلی نے فیصلے کے خلاف احتجاج کے دوران ہاتھوں میں بینرز اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی کے ارکان نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی کے فیصلے کے اور بشری
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
— فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔