کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ ہونے کا بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پولیس افسر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے  ویلفیئر افسر منیر شاہ نے بذریعہ فون اطلاع دی ہے کہ سب انسپکٹر سلیم ٹرینی اپر اسکول کورس کا دوڑنے کے دوران گر کر انتقال ہوگیا، گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی قائم مرشد اسپتال لے جایا گیا، جبکہ ابتدائی طور پر جان لیوا واقعہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ ہونے کا بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف

پاکستان شوبز کی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے اپنے تجربے کا احوال بتا دیا۔ 

حال ہی میں عمارہ چوہدری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے بھی اکیلئے رہنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے لوگ پڑھائی یا کام کی وجہ سے دیگر شہروں سے آکر تنہا رہتے ہیں اور ایسے میں گھر والوں کو بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ عمارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے ان کا گھر اور اہلِ خانہ لاہور میں ہیں مگر وہ اکثر کام کے سلسلے میں کراچی میں اکیلی رہتی ہیں۔

عمارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ کورونا کے دنوں میں جب شوٹ سے واپس گھر آئیں تو کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بےہوش ہوگئیں اور پورا دن بےہوش پڑی رہیں۔ اس دوران ان کے گھر والوں نے رابطہ نہ ہونے پر ان کے مالک مکان سے رابطہ کیا جس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ ہوش میں آئیں۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنا موبائل دیکھا تو گھر والوں کی بہت ساری کالز آئی ہوئی تھیں۔ عمارہ کا کہنا تھا کہ مالک مکان نے بتایا کہ ان کے گھر والوں کی کال آئی تو ان کے کہنے پر اس نے آخر دروازہ کھٹکھٹایا ورنہ وہ سمجھے تھے کہ میں لاہور جاچکی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی میں کرائے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ اداکارہ کی موت اکتوبر میں ہوئی تھی جس کی کئی مہینوں تک کسی کو خبر نہیں ہوسکی۔ 

متعلقہ مضامین

  • چلاس: سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں پیٹ کے امراض بڑھ گئے
  • ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • کون ہارا کون جیتا
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل