عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
عمران اور بشری کو سزا کے بعداپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک ہوئی ہے ، کیا ہونے جا رہا ہے ؟ اورآئندہ کے لئے کیا کرنا چاہیے ، اپوزیشن رہنماؤں نے سر جوڑ لئے پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچ گئے ۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان موجود تھے ۔ ان کے علاوہ سلمان اکرم راجا،علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اہم سیاسی بیٹھک میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جارہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔