کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت 8 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ جمعہ کی صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 برس کی خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کر گئی ،خاتون 23 جولائی کو نجی ہسپتال میں داخل ہوئی،خاتون کوڈینگی، ذیابیطس سمیت دیگر امراض کی شکایت تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے جاں بحق خاتون کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھی۔واضح رہےسندھ بھرمیں مجموعی طور پر رواں برس 300 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔