بدین کی رہائشی خاتون کا نے با اثراد افراد کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع بدین کے شہر گولارچی کے گوٹھ چک نمبر 14 اور لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی مسمات لال خاتون نے با اثراد افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور اپنے تحفظ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بچوں سمیت احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے 26 دسمبر کو حیدرآباد میں منظور علی چانڈیو نامی شخص سے دوسری شادی کی، جس کے بعد علاقے کا بااثر شخص رضا محمد اور اس کے ساتھی ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میکسیکو: میئرکے قتل کے بعد احتجاج‘ مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-3
میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو شہر کے میئر کارلوس مانزو کو مقامی فیسٹیول میں شرکت کے دوران گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،جس کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مچوآکان کے شہر اروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ میئر کارلوس مانزو نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ حکام نے بتایا کہ 40 سالہ کارلوس کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ قاتل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کشی کرلی۔ مقتول کارلوس مانزو کا شمار وفاقی حکومت کے ناقدین میں ہوا کرتا ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین نے اْروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں پرتشدد واقعات میں کئی دنوں سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اسی سال گزشتہ مئی کے مہینے میں دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مرکزی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے میئر کلارا بروگاڈا کے پرسنل سیکرٹری اور مشیر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز میکسیکو کی ریاست سنورا میں سپر مارکیٹ میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ سپر اسٹور میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد اسٹور میں موجود تھی۔
میکسیکو میں میئر کی ہلاکت کے خلاف شہری توڑ پھوڑ کررہے ہیں