سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
سٹی42: سینئیر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات سابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مجرم عمران خان کی سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی۔
جمعہ کی دوپہر القادر ٹرسٹ/ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اس فیصلہ پر ردعمل میں سینئیر سیاستدان پرویز رشید نے کہا کہ یہ سزا کسی دوسری عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا خواہ کسی بھی عدالت چلے جائیں، یہ سزا برقرار رہے گی۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران جب ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کا فیصلہ سنانے مین تاخیر ہو رہی تھی تو پی ٹی آئی کے بہت سے لیڈروں نے اس فیصلہ پر بیان بازی کی اور پیش گوئیاں کی تھیں کہ اگر احتساب عدالت مین عمران خان کو سزا سنائی تو ہائی کورٹ اس سزا کو منسوخ کر دے گی۔ پی ٹی آئی کے لیدڈروں کی اس پیشگوئی کے جواب میں آج پرویز رشید نے کہا کہ یہ سزا کسی بھی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی۔
جہلم کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پرویز رشید نے کہا
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی راہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ عمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں، علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔