Daily Pakistan:
2025-07-06@06:33:14 GMT

پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے اشتہار پر معذرت کرلی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے اشتہار پر معذرت کرلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔

جیو نیوز نے ’ خبررساں ایجنسی اے ایف پی ‘ کے حوالے سے بتایا کہ   پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے شکستوں سے پریشان ہو کر ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی 

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اےکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔رواں ہفتے سینیٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی پیرس واپسی کے اشتہار سے جگ ہنسائی ہوئی،کون سی اشتہاری ایجنسی ہے؟ کس اہلکار نے یہ اشتہار ڈالا ہے؟

اس پر وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اےکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثرگیا۔

"مجھے پھنسایا گیا ہے تیرے لیے۔۔" عمران خان کی سزا پر ایک گانا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پیرس کی پروازوں کے کے اشتہار پی ا ئی اے

پڑھیں:

ومبلڈن: نووک جوکووچ نے ڈینیئل ایوانز کو مات دے دی

 سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نووک جوکووچ نے برطانیہ کے ڈینیئل ایوانز کو مات دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔

نووک جوکووچ کی نگاہیں 25 ویں گرینڈ سلم ٹائٹل پر مرکوز ہیں، بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے فرانس کے کورنٹین موٹیٹ کو زیر کیا۔

ویمنز سنگلز میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے امریکی حریف کیرولن ڈولہائیڈ کو مات دی، سابق ومبلڈن چیمپئن الینا ریباکینا نے یونان کی ماریا سیکاری کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ محفوظ کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل
  • اشتہار
  • پیرس کے دریائے سین میں 100 سالہ پابندی کے بعد شہریوں کو نہانے کی اجازت
  • پیرس کے دریائے سین میں 100 سال بعد نہانے کی اجازت دیدی گئی
  • پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافہ
  • پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
  • حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
  • ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلیے پروازوں میں اضافہ، فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ
  • ومبلڈن: نووک جوکووچ نے ڈینیئل ایوانز کو مات دے دی