پہلا ٹیسٹ؛ ساجد نعمان کی تباہ کن بالنگ، ویسٹ انڈیز 137 پر آل آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، انہیں گرین شرٹس کیخلاف 93 رنز کا خسارہ ۔
دوسرا روز
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 84 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ محمد رضوان 71 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2 اور نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسپنر ساجد خان نے تباہ کُن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، بعدازاں نعمان علی نے 5 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھویٹ نے سب سے زیادہ 11، میکائل لوئس ایک، کیسی کارٹی صفر، کیویم ہوج اور جسٹن گریوز 4، 4 ٹیون املاچ 6 رنز بناسکے تھے جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں گڈاکیش موتی 19، جومل واریکن 31 اور جیڈن سیلز رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کیخلاف محض 137 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، انہیں پاکستان کیخلاف 93 رنز کا خسارہ ہے۔
پہلا روز
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے، پاکستان صبح ساڑھے 9 بجے اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر 1 بجے ٹاس کروانے اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرکے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف ہے۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی ابتداء میں میزبان ٹیم کیخلاف جلد وکٹیں لیکر انہیں مشکل میں ڈالیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔
نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی رنز بناکر
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد میں 17 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار لوٹ آئی ہے۔ تاریخی اقبال اسٹیڈیم آج ایک بار پھر جگمگا اٹھے گا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع کو اپنے کیریئر کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کو کامیابی دلائیں۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔
میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے بھرپور نیٹ پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی تیاری میں ہیں۔
یاد رہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔