معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔
ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
بھارت کی معروف خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں بھری کالز موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامور خاتون صحافی رانا ایوب نے بتایا کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
ملزم نے مطالبہ کیا کہ رانا ایوب 1984ء کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔
رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔