مکس مارش آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ،اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اْن کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اشرف تائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اْن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔اس سے قبل 2013 میں اشرف تائی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔گراؤنڈ ماسڑ کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، انہیں کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مل چکا ہے۔واضح رہے کہ اشرف تائی نے 34 برس بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور وہ 1983 میں جرمن حریف کے خلاف جان بوجھ کر ہارے تھے، میچ فکسنگ پر اشرف طائی نے پانچ لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اشرف تائی
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔