نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نائجیریا (نیوز ڈیسک)نائجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں سے پیٹرول کا رساؤ جاری تھا کہ قریب موجود آبادی سے لوگ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق اچانک دھماکا ہوگیا جس کے موجود وہاں موجود 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے باعث قریب موجود متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیداوار والے بڑے ملک نائجیریا میں اس قسم کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں،گزشتہ سال بھی ایک آئل ٹینکر دھماکے میں 147 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نائجیریا میں ا افراد ہلاک ا ئل ٹینکر
پڑھیں:
ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار
ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا اور متعدد بکریاں مارڈالیں اور مقامی افرادکی چیخ و پکارکے باعث بھاگ گیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ ہری پور کے علاقے خان پورکے بالائی گائوں چسکلاں میں ایک جنگلی چیتاآبادیوں میں گھس آیاہےجس کےباعث گائوں کےلوگ خوف میں مبتلاہیں۔
جنگلی چیتے نے مقامی آبادی میں کےدوگھروں پرحملہ کیا جنگلی چیتا نےحملےکرکے غریب کسان کی قیمتی بکریاں ہلاک کرڈالیں، بعد ازاں مقامی شخص پر بھی حملے کی کوشش کی، لوگوں کے شورمچانے پرچیتاجنگل میں روپوش ہوگیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک دوسرے واقعہ میں ایک جنگلی شیرکے حملے سے باپ بیٹاز خمی جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوچکےہیں۔
محکمہ واٸلڈلاٸف نے تاحال کوٸی عملی اقدامات نہیں کیے جس کےباعث گائوں کےلوگ خوف میں مبتلاہیں۔
جنگل میں خوراک ختم یونےکی وجہ سے جنگلی شیر، چیتا، ریچھ ملحقہ پہاڑی دیہاتوں کارخ کرتےہیں اورغریب کسانوں کی بکریاں، گائے اور مرغیاں چیڑپھاڑکر کھا جاتےہِیں۔