پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، اگر سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے جب کہ مریم نواز کو القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے کیوں کہ مریم نواز کو عمران خان کے منصوبے اپنے نام کرنے کی پرانی عادت ہے۔

ادھر برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد سے پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا امکان بڑھ گیا ہے، عمران خان کو ملنے والی سزا نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان سینئر شخصیات کے ساتھ حکومت پاکستان کا تصادم کا آغاز کر دیا ہے جو ان کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے تھے۔

(جاری ہے)

اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے دیا گیا ہے جن کے اتحادی رچرڈ گرینل اور میٹ گیٹز، عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے ہیں کیوں کہ ٹرمپ نے عمران خان کے ساتھ بھی تعلقات استوار کیے جن سے وہ جولائی 2019ء میں واشنگٹن میں ملے تھے، دونوں کی ملاقات 2020ء میں ڈیووس میں دوبارہ ہوئی جہاں ٹرمپ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو بہت اچھا دوست کہا لیکن عمران خان نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے کبھی ملاقات نہیں کی۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی قید بامشقت کی سزا سنا دی، جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، بشریٰ بی بی اگر جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گے، عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی، سزاؤں کے خلاف مذکورہ درخواست 21 جنوری کو ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو وکلا سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جانب سے سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کریں گے، وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ شامل ہیں جن کے وکالت نامے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردیئے گئے ہیں، جیل حکام وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کو کیس میں کے خلاف

پڑھیں:

متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان

آج وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ کینالز کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر میں 3 دن تک اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازعہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل 3 دن ضلعی اور تحصیل سطح پر کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے مؤقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ متنازعہ کینالوں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔

صدر پیپلزپارٹی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ سی سی آئی میں بھی سندھ کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازعہ کینالوں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا
  • کیا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے؟
  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان
  • ابرار احمد وکٹ لینے کے بعد جشن منانے والا اسٹائل کیوں چھوڑ رہے ہیں؟