آج ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
آج ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم اسلام آباد، شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار،کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات کو خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے پنجاب میں موٹروے کے کئی ایک سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
بلوچستان کی وادی زیارت اور گرد و نواح میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے جبکہ کوئٹہ اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ بارش کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی ترسیل رکنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چمن و گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔
دوسری طرف وادی نیلم میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے حاملہ خواتین کی ہلاکت کے ایک ہفتے میں 2 واقعات پیش آئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا، ایک دوسرے پر فضائی حملے اور راکٹ باری
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ’ایمرلڈ ٹرائی اینگل‘ کے علاقے پر جاری پرانا سرحدی تنازع دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، متعدد ہلاک، تھائی سرحدی اضلاع میں مارشل لا
کمبوڈیا کی جانب سے راکٹ اور گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 11 تھائی شہری ہلاک ہو گئے، جس کے جواب میں تھائی فضائیہ نے کمبوڈین اہداف پر فضائی حملے کیے۔
جھڑپیں 2 سرحدی مندروں کے قریب ہوئیں جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر الزام لگایا۔
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کو ’ظالم اور جنگ پسند‘ قرار دیا، جبکہ کمبوڈیا نے اقوام متحدہ سے فوری اجلاس کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک
تنازع نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں سفرا واپس بلائے گئے ہیں، جب کہ تھائی لینڈ نے شہریوں کو کمبوڈیا چھوڑنے کی ہدایت کی۔
کمبوڈیا نے تناؤ کے پیش نظر اگلے سال لازمی فوجی بھرتی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھائی لینڈ سرحدی تنازع کمبوڈیا