پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2 بہنوں سمیت شدید زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی خاتون اسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر بھی زخمی ہوگئیں۔
پشاور پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون صحافی کے قریبی رشتہ دار ہیں، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
منی پور میں بھارتی فوجی قافلے پر بڑا حملہ، کئی اہلکار ہلاک و زخمی
نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
مبصرین کے مطابق منی پور میں بڑھتی مزاحمتی کارروائیاں بھارتی فوج کے سیکیورٹی دعوؤں کو چیلنج کر رہی ہیں اور مقامی نوجوان بڑی تعداد میں قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔