مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں اور صحت کے مراکز کی جلد تکمیل کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرتعمیر سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 455 پر کام جاری ہے اور 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 72 منصوبے منظور ہوئے ہیں، جن پر 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کی جائے، اور صحت کے مراکز کی بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اور مجموعی طور پر 1164 مراکز پر کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں شہری فائدہ اٹھائیں گے اور کھیتوں سے منڈی تک سڑکوں کی بہتر حالت سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ نئے صحت مراکز دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے اور دیہات کے عوام کو شہروں کے معیار کے صحت مراکز کا فائدہ ملے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اور صحت کے مریم نواز
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔