شینزو-19 کے خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بیجنگ :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق پہلی آؤٹ آف کیبن سرگرمی کی کامیاب تکمیل کے بعد شینزو-19 کے خلاباز عملے نے خلائی اسٹیشن میں آلات کی جانچ اور دیکھ بھال، سسٹم میں پریشر ایمرجنسی ڈرل اور دوسری آؤٹ آف کیبن سرگرمی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور خلائی میٹریل سائنس، خلائی بائیو سائنس اور ایرو اسپیس میڈیسن کے شعبوں میں آزمائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔ اس وقت شینزو-19 کے عملے کی جسمانی صحت بہترین ہے اور خلائی اسٹیشن مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے۔دوسری آؤٹ آف کیبن سرگرمی مستقبل قریب میں مناسب وقت پر انجام دی جائے گی ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔