سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت  محمد بلال کے نام سے ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، ملزم کا تعلق حاجی کیمپ، پشاور سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے میں ملوث معاز نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف فحش تصاویر و ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے ثبوت سامنے آ گئے۔

ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • چیئرمین ٹائون کمیٹی تلہاروعملے کیخلاف شہریوں کی پوسٹیں شیئر