کبریٰ خان کی شادی سے متعلق خبروں پر لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں آئندہ ماہ شادی کا اعتراف کر لیا۔
حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں کبریٰ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
دورانِ گفتگو کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی۔
کانٹینٹ کری ایٹر نے اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید گوہر کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔
کانٹینٹ کری ایٹر نے کبریٰ خان نے مزید پوچھا کہ آپ فروری میں شادی کرنے والی ہیں؟
ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں شادی کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔
یہ جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔
دی کرنٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔
اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئندہ ماہ
پڑھیں:
لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
—فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔
صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔