اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے، یوسف رضا گیلانی - فوٹو: اسکرین گریب
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا۔ مذاکرات واحد حل ہے، تیسرا آپشن اور کوئی بھی نہیں۔
اس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، انکے پروڈکشن آرڈر کل دوبارہ جاری کیے ہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق آئی جی کو بھی ہدایت کی ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا، پارلیمنٹ اور حکومت مل کر مثبت امیج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی
پڑھیں:
حکومت سے درخواست ، اس بار ترمیم کو پہلے سینیٹ میں لایا جائے،اسحاق ڈار
اسلام آباد( نیو ز ڈیسک )نائب وزیرعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم جلد پارلیمان میں پیش کی جائے گی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور اسے آئین و قانون کے مطابق پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم رولز کے مطابق متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں جائے گی اور میں علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر باقاعدہ بحث ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس بار ترمیم کو پہلے سینیٹ میں لایا جائے۔
سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بات چیت ترمیم پر کی ہے، اب دوسرے اتحادیوں سے بات چیت کریں گے ، جو بھی سارا عمل ہوگا شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو کمیٹی میں بھییجا جائے تاکہ اس پر بات چیت ہو، سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی کے ممبران کو بھی بلا لیں، دونوں کمیٹیوں کے ارکان بیٹھ کر ایک ہی جگہ پر 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں نے دیکھی ہے، انہوں نے جن باتوں کا تذکرہ کیا ہے ان پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ دعویٰ کیے جانے کے بعد کہ حکومت نے مجوزہ آئینی ترامیم کے لیے اس کی حمایت مانگی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور بحث میں شدت آگئی۔
مجوزہ آئینی ترامیم نے ملک بھر میں بحث چھیڑ دی ہے، کیونکہ مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مؤقف طے کر رہی ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے کچھ اختیارات واپس لیے جا سکتے ہیں۔
حزبِ اختلاف کی جماعت تحریکِ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وہ مجوزہ ترمیم کی ’ڈٹ کر‘ مخالفت کرے گی۔