مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان، کراچی میں بھی سردی مزید زور پکڑے گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا جبکہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی پہلی برفباری، بلوچستان کے پہاڑوں نے سفید چارد اوڑھ لی
قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، جنگل پیر علی زئی، سرانان، بوستان، پشین، خانو زئی اور مسلم باغ میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، قلعہ حاجی خان اور لوئی بند میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
زیارت، مسلم باغ اور مستونگ کے علاقے لک پاس میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جس کے سبب اہم شاہراہوں پر برف جمنے سے راستے بند ہوگئے۔
دوسری جانب کان مہتر زئی، کنجوغی، اغبرکئی اور ڈب خانزئی میں برف کا طوفان آ گیا ہے۔
زیارت، احمدون، غوسکئی اور کوژک ٹاپ میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
لیویز کنٹرول روم کے مطابق بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برف پڑنے کے باعث زمینی راستے متاثر ہوئے ہیں۔
برف باری کے بعد این 50 قومی شاہراہ پر نمک پاشی کی جا رہی ہے اور بالائی علاقوں کے ساتھ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے جبکہ بارش اور برف باری کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں برف باری کا امکاناسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث فلڈنگ جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیے: سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہوراور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند چھائی رہے گی۔ مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کاغان میں برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے اور برفباری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا۔
ناران میں درجہ حرارت منفی 7 جبکہ کاغان میں منفی 5 تک گر گیا۔ اپردیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ شہری علاقوں میں منفی 1 اور پہاڑی علاقوں میں پارہ منفی 6 تک گرگیا۔
مزید پڑھیں: شدید سردی اور دھند کا راج، کون سی موٹرویز ٹریفک کے لیے بند ہیں؟
اپردیرکے علاقے لواری،ڈوگدرہ،گوالدئی،شہورٹاپ اور گانشال کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا،اپردیرکے سیاحتی مقامات پر آج مزید برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
بلوچستان کا کراچی پر اثربلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، کان مہتر زئی، کوژک اور خانوزئی میں برف باری کے بعد سردی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد غالب گمان ہے کہ کراچی میں بھی سردی اپنا زور دکھائے گی۔
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برفباری سردی شدید سردی کراچی کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی کوئٹہ برف باری کا سلسلہ برفباری کا امکان محکمہ موسمیات باری کا امکان بلوچستان کے علاقوں میں بارش اور میں بھی اور برف کے بعد گیا ہے
پڑھیں:
24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35، کوئٹہ 24 سے 26، لاہور 40 سے 42، کراچی 41 سے 43، پشاور 35 سے 37، گلگت 22 سے 24 اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آج ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 44، چھور، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 43 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔