Jang News:
2025-07-25@01:32:45 GMT
حافظ معین اختر ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پرائمری مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
گریڈ 20 کے افسر اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول G 10 ایریا کورنگی کے چیف ہیڈ ماسٹر حافظ معین اختر کو ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن پرائمری مقرر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ آسامی ڈائریکٹر یار محمد بلیدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھی۔
حافظ معین اختر کی بطور ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے معاملے پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد عبوری پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
عدالت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت 11 اگست کو مقرر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سنگل بینچ نے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں پر عبوری پابندی عائد کی تھی۔
بعد ازاں، سندھ حکومت نے بھرتیوں کا معاملہ از سرنو شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔