وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ امریکہ میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گیاہم ملاقاتوں میں امریکی حکام کیساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ 20جنوری 2025 کوپاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ،امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب امریکی صدر سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی مدعو تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری محسن نقوی ٹرمپ کی
پڑھیں:
دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف
امریکی میڈیا نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملے سے محض 50 منٹ قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا مگر امریکی صدر نے کوئی عملی اقدام نہ کیا۔
تین اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں موجود حماس کی قیادت پر میزائل حملے کی پیشگی اطلاع امریکہ کو دے دی تھی۔
پہلے یہ معلومات سیاسی سطح پر صدر ٹرمپ تک پہنچائی گئیں، بعد ازاں فوجی چینلز کے ذریعے تفصیلات شیئر کی گئیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اگر ٹرمپ اس حملے کی مخالفت کرتے تو اسرائیل دوحہ پر حملے کا فیصلہ واپس لے سکتا تھا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے صرف دنیا کے سامنے ناراضی کا دکھاوا کیا درحقیقت حملے کو روکنے کی نیت موجود ہی نہیں تھی۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل حملہ کیا تھا جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے واقعے کے بعد وضاحت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ جب اسرائیلی میزائل فضا میں تھے، تب امریکہ کو مطلع کیا گیا، اور اس وقت صدر ٹرمپ کے پاس حملہ رکوانے کا کوئی موقع باقی نہیں تھا۔