سردیوں میں فالج سے بچنے کے طریقے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پشاور: طبی ماہرین نے سردیوں میں فالج سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرفرد سردی میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے خصوصی طور پر گرم کپڑوں کا استعمال کرے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقے غیرمعمولی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی بدولت سردی سے متاثر ہونے والے لوگوں میں فالج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سخت سردی کے باعث خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،سردی میں رات گئے اٹھنے والے لوگ بے احتیاطی کی وجہ سے فالج جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ فالج جیسی بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان گرم چیزوں کا استعمال کرے، روزانہ کی بنیا د پر شہد ، بھنے ہوئے چنے اور گوند پیس کر صبح گرم دودھ کےساتھ پی لے تو صحت کے لیے اچھا ہے، گرمیوں میں تیل کی مالش کا استعمال کو یقینی بنایا جائے، گرم پانی کا استعمال کیا جائے، ڈرائی فروٹ سمیت دیگر موسمی پھلوں کو کھایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا استعمال
پڑھیں:
دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت بڑھ گئی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔
بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔
دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔
بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔