کراچی:

پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں ایک گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کے قتل اور تین دیگر بھائیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او پاک کالونی، ملک ممتاز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں متضاد معلومات سامنے آئیں کہ واقعہ بھائیوں کے درمیان کسی تنازعے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان گھر کے اندر گھس کر حملہ آور ہوئے تھے۔

مذکورہ واقعہ میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جو اس کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھائیوں کے

پڑھیں:

کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا

کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر  تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔

مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی: پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار