بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔نیپرا نے بلوں کی اقساط کیلئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی ، نیپرا نے قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے 7روز میں آرا طلب کرلیں۔دستاویز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی، اس وقت ایک سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بلوں کی قسطیں کرنےکی اجازت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔