وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،13 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ غیرملکی عملےکے لائسنس کی توثیق میں ایک بارکی توسیع کی منظوری دےگی، توشہ خانہ انتظام اور ضابطہ قواعد 2025 کا ڈرافٹ پیش کیاجائے گا۔
نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹریبونل میں ممبر فنانس کی تقرری کا فیصلہ کیاجائےگا ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی اورمذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔