گجرانوالہ:

پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اسپتال سے بچہ اٹھانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گجرانوالہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ بچے کے والد نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسپتال سے کسی نامعلوم شخص نے بچے کو اغوا کر لیا ہے۔

شکایت ملنے پر پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزم کی تلاش شروع کی اور ٹریکنگ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ ترجمان کے مطابق  کیمروں میں نومولود کو اُٹھائے بائیک پر سوار ملزم گزرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر تمام وڈیو شواہد متعلقہ پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے چند گھنٹوں میں نومولود کو تلاش کے بعد بہ حفاظت والد کے حوالے کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپتال سے سیف سٹی

پڑھیں:

رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے لیاری کینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے نیاآباد سے دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھوگروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویرعرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتارکر لیا۔

ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے۔ ملزم جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں ایف آئی آر درج ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور رینجرز کے ہاتھوں 2024 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا