Jang News:
2026-07-24@16:18:32 GMT

ترکیہ میں ترگیترائز 11 مشقیں ، پاک بحریہ شریک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ترکیہ میں ترگیترائز 11 مشقیں ، پاک بحریہ شریک

پاک ترک مشترکہ بحری مشقیں بحرِروم میں جاری ہیں—فوٹو بشکریہ اے پی پی

پاک بحریہ ترکیہ میں جاری ترگیترائز 11 نامی سمندری مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔

 مشرقی بحیرۂ روم میں  پاک ترک بحری مشقیں جاری ہیں، ان مشقوں کا نام ترکتریز 11 سلطنتِ عثمانیہ کے مشہور ایڈمرل ترکت رئیس کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اس مشق میں پاک بحریہ کا نیا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ شامل ہے جو گزشتہ سال دسمبر میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا ہے اور وطن واپسی کے دوران اپنے پہلے سفر میں اس وقت ترکیہ میں موجود ہے۔

یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے کےحوالے سے کی جا رہی ہیں، مشقوں کے دوران دونوں جانب سے شامل جہازوں نے مختلف میری ٹائم آپریشنز میں حصہ لیا۔

مشقوں کے دوران دونوں بحری افواج نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترگیترائز (ترگت رئیس) کون تھے؟

یہ بتاتے چلیں کہ ایڈمرل ترگیترائز (ترگت رئیس) 1485ء میں ترک شہر کاراتوپراک میں پیدا ہوئے تھے۔

1520ء میں انہوں نے سلطنتِ عثمانیہ کی بحریہ شمولیت اختیار کی اُن کی سب سے مشہور مُہم اسپین، فرانس اٹلی اور شمالی افریقہ پر محیط تھی، جس میں جزیرہ مالٹا کے محاصرے کے دوران وہ شہید ہو گئے تھے۔

ترگیترائز (ترگت رئیس) کی شہادت کے بعد کاراتوپراک کا نام ترگت رئیس کے نام پر ترگیترائز ہی رکھ دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے دوران

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر سسٹم بند، ٹیکس دہندگان کے لیے اہم ہدایت جاری
  • پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گی : ہارون اختر خان
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک