پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بیجنگ: پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی ،
چین کے شہر جنگ جو میں ہونے والے نویں عالمی روبوٹکس مقابلے میں بیس ممالک سے پانچ لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔۔
اس مقابلے میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے نہ صرف روبوٹکس کی تکنیک پر تربیت حاصل کی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جیتنے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کروایا۔
تین ماہ تک جاری رہنے والا یہ تربیتی مقابلہ سال ۲۰۱۵ سے چائنیز انسٹٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس مقابلے کی وجہ سے ہر سال کئی طلبہ روبوٹکس کے ابھرتے ہوئے شعبہ میں تربیت حاصل کرتے ہیں اور مستقبل میں جدید تکنیکس کا بہتر استعمال کر پاتے ہیں۔
پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی نمائندگی کرنے والے طلبا ء فاطمہ امجد، زینہ احمد، گیبرئل براکیل اور ابراہیم عبدوگانیو نے روبوٹکس کے اس مقابلے میں شیلڈز اور میڈلز اپنے نام کئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔