ملک پاکستان کی قسمت اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بدل سکتی ہے، پروفیسر ساجد میر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
نومنتخب مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد سلمان اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں لبرل اور سیکولر طاقتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ان کا تدارک ضروری ہے اور ہم اپنی تمام تر جدوجہد کو پرامن انداز میں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں، نوجوان اپنی توانائیاں دین کی سربلندی کیلئے وقف کریں۔ ملک پاکستان کی قسمت اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بدل سکتی ہے۔ نوجوان خود کو قرآن وسنت سے منسلک کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے بلامقابلہ نومنتخب مرکزی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد سلمان اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں لبرل اور سیکولر طاقتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کا تدارک ضروری ہے اور ہم اپنی تمام تر جدوجہد کو پرامن انداز میں جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ملک وقوم کے تمام مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران صدر حافظ محمد سلمان اعظم، جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور جہلمی، فنانس سیکرٹری محمد عثمان رحمانی نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں پر درست طور عہدہ برآ ہونے کیلئے کوشاں رہیں گے، دین اسلام کی سربلندی خدمات سر انجام دینگے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے، تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق آج ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔