سوسائٹی کے مفادات کیلیے کام کرنا ہو گا، مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیہہ گنجو ٹکر لطیف آباد کا اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس واقع لطیف آباد یونٹ نمبر6میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران اراکین مینیجنگ کمیٹی و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم نے کہا کہ اب سوسائٹی کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں اور اب ہم سب کو مل کر سوسائٹی کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے اور انشااللہ سوسائٹی کی 11 ایکڑ زمین کا ڈیماکیشن لیٹر بھی ایک ہفتے میں مل جائے گا اور لیٹر ملتے ہی فروری میں سوسائٹی کی زمین پر آفس تعمیر ہو جائے گا۔ حاجی عبد المجید بہلم نے کہا کہ ابھی ہمیں سوسائٹی کی گیارہ ایکڑ زمین کا چالان بھی جمع کرانا ہے اور 99سال کی زمین کی لیز بھی حاصل کرنا ہے جبکہ اس اہم مسئلے پر میری گورنمنٹ آف سندھ لینڈ یوئی لائجیشن ڈپارٹمنٹ کراچی سے بات چیت بھی ہوئی ہے اور انہوں نے سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے تاہم اس مسئلے کے اخراجات کے لیے رقم کی بھی اشدضرورت ہے۔ سوسائٹی کے ممبران عہدیداران اور اراکین منیجنگ کمیٹی سوسائٹی کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں تاکہ سوسائٹی کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائٹی کے
پڑھیں:
آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔
شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔