راکھی ساونت نے وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کی خواہش کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نامور ڈانسر راکھی ساونت نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔حال ہی میں راکھی ساونت کا دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستانی لڑکوں کی طرف دلچسپی ظاہر کی بلکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے دوسری شادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں۔
راکھی نے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں میرے بیشتر مداح ہیں جو مجھے تحائف بھجتے ہیں، اسی وجہ سے میرا ماننا ہے کہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔اداکارہ نے وسیم اکرم سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور انکشاف کیا کہ جب میں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا، انہیں میرے ساتھ آئٹم سانگ کرنا چاہیے۔راکھی ساونت نے دورانِ گفتگو دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی شادی ہو تو چاہتی ہوں کہ وسیم اکرم بھی اس میں شرکت کریں۔
حکومت سے مذاکرات،بانی پی ٹی آئی نےجو ڈیشل کمیشن کےڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت وسیم اکرم کا اظہار
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
اسلام آباد:بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی جو معیشت کی بہتری کا اعتراف ہے۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ملکی معیشت کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے اور یہ پیش رفت تین سال بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مالیاتی شعبے میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آخری مرتبہ جولائی 2022 میں بی مائنس کی درجہ بندی دی گئی تھ، تاہم اُس وقت آؤٹ لک منفی تھا۔
اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کو بی مائنس کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک حاصل ہوا تھا اور اب آوٹ لک دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں یہ بہتری بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔