اسلامی ممالک کی تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کے ماتحت ادارے ’’کامسٹیک‘‘ (اسٹینڈنگ کمیٹی آن سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کارپوریشن) نے فلسطینی طلبہ کو مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

کامسٹیک کے تحت اسلامی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلینس ( سی سی او ای) کے عنوان سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کامسٹیک کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کی۔

اجلاس میں 13 اسلامی ممالک کے 39 مندوبین کے علاوہ چین اور روس سے مندوبین بھی شریک ہیں جبکہ فلسطین، صومالیہ، عمان، ایران، ملائیشیا، روس اور دیگر ممالک سے ماہرین شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر اقبال چوہدری کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری ٹیکنالوجی Ningbo یونیورسٹی چین کی چیف سائنسٹیسٹ Dr Liu Xinmin، پاسٹک کے ڈائریکٹر جنرل اکرام شیخ، چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی چیئرپرسن ضیاء بتول نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس دو روزہ اجلاس میں اسلامی ممالک کے سائنسدان اور وائس چانسلرز ایک کہکشاں کے طور پر موجود ہیں، کامسٹیک نے فلسطین کے لیے مختص 5 ہزار اسکالر شپس میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم غزہ جنگ کے بعد اب فلسطین کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات میں سے ایک ہے، چین اور روس او آئی سی کا حصہ نہیں ہیں لیکن اسلامی ممالک کی سائنسی ترقی میں ان کی معاونت شامل ہے۔

پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر (پاسٹک) کے ڈائریکٹر جنرل اکرام شیخ نے کامسٹیک انٹر لائبریری نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سہولت او آئی سی ممبر ممالک کے لیے ہے کیونکہ لائبریری ریسورس سائنس دانوں کو بآسانی دستیاب نہیں ہوتی لہٰذا اس پلیٹ فارم سے اکیڈمک ریسورسز او آئی سی کے رکن ممالک کے سائنسدانوں کو مہیا ہوں گی جس میں اسلامی ممالک کے کتب خانوں کے لیے ایک ملین کتابیں آن لائن رکھی گئی ہیں جس میں پاکستان سے 22 لائبریری اور دیگر ممالک کی 11 لائبریریز لنک کی گئی ہیں۔ کامسٹیک کے پورٹل پر یہ سہولت اور اس کی تفصیلات انٹر لائبریری نیٹ ورک ریسورس سروس کے نام سے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر نے مکمل کیا ہے۔

چیئرپرسن ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر ضیاء بتول کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی رینکنگ کے حوالے سے اس بات پر روشنی ڈالی جائی کہ اسلامی ممالک کی جامعات ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل کیوں نہیں ہو پاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعات کا مصدقہ ڈیٹا رینکنگ میں شامل ہونے کے لیے موجود نہیں ہوتا، ہمارا یہ ہدف ہے کہ اسلامی ممالک کی جامعات کو عالمی درجہ بندی میں شامل کروائیں۔

ڈاکٹر ضیاء بتول کا مزید کہنا تھا کہ جامعات کو بین الاقوامی سطح پر درجہ بندی میں شامل ہونے کے لیے اس بات پر توجہ کی ضرورت ہے کہ انٹرنل کوالٹی ایشورنس اور ایکسٹرنل کوالٹی ایشورنس ملکر کر گلوبل وزیبیلیٹی بنتی ہے جس میں گلوبل انگیجمنٹ، لرننگ ایکسپیریئنس، ٹیچنگ کوالٹی اور دیگر variable شامل ہیں جامعات کو اس پر فوکس کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلامی ممالک کے اسلامی ممالک کی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے لیے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

کراچی:

شہر میں جاری ہیٹ ویوکے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہا اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدید لہر مزید ایک روز جاری رہے گی اور اس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوں گی تاہم موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جاری ہیٹ ویوکے سبب گرم وخشک دن ریکارڈ ہوا، اس دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہیں اور ساتھ ہی بلوچستان کی جانب سے گرم اور ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چلیں۔

بیان میں کہا کہ شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں ایک ڈگری کمی سے24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کے مقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو کی صورت حال مزید ایک روز برقراررہ سکتی ہے تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4تا 6ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ جمعرات کو سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے، تاہم ہیٹ ویوکے خاتمے کے بعد شہر میں موسم گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو دیہی سندھ کے جیکب آباد کا پارہ 43.5 ڈگری، چھور، مٹھی اور لاڑکانہ کا درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 
  • مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • جولانی حکومت نے فلسطین اسلامی جہاد کے دو سینیئر اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان