اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران موجود نا ہونے پر اسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں طےہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کےدوران نہیں ہوگا، اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔

 اسپیکر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور  ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔ 

وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اس پر کچھ دیر بعد وزارت داخلہ حکام اجلاس میں پہنچ گئے۔ 

اسپیکر نے وزارت داخلہ کے سینئر افسر سے سوال کہا کہ آپ اب آ رہے ہیں؟ افسر نے جواب دیا نماز پڑھنے گیا تھا، اسپیکر نے کہا آپ دونوں افسران میرے دفترمیں بیٹھیں، جب تک سیشن ختم نہیں ہوتا آپ یہاں سے نہیں جا سکتے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزارت داخلہ

پڑھیں:

محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا

 قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا۔

   تفصیلات کے مطابق  12سال سےبجٹ افسران محکمہ خزانہ کوگریڈ 18میں ترقی نہ مل سکی،بجٹ افسران کی پروموشن کا کوئی سرےسےسروس سٹرکچرہی موجودنہیں ہے،محکمہ خزانہ کی 100سےزائدافسران کی ترقی کامعاملہ رک گیا۔

افسران پی پی ایس سی سےبھرتی ہوکر آئے تھے،پی پی ایس سی سے بھرتی ہونے والے افسران کی ترقی بھی رک گئی۔

سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ

بجٹ افسران نےفوری سروس سٹرکچر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا
  • سکھ لیڈر کا پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بڑا بیان
  • ہمیں بھارتی تحقیقات پر اعتبار نہیں، محسن نقوی
  • بھارت، پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو وزارت خارجہ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا
  • فن صحافت میں انٹرویو کی اہمیت
  • عازمین کو سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا؛ وزارت مذہبی امور
  • تمام انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، وزارت مذہبی امور
  • سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
  • اے این پی کی اے پی سی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت پر سیاسی کمیٹی کی برہمی
  • صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات