قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا پھر شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا پھر شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ایک بار پھر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ اپوزیشن اراکین کے نعروں سے ایوان گونجنے لگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے اسپیکر سے درخواست کی جس پر اسپیکر نے وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔تحریکِ انصاف کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاوس بزنس ایڈوائزری میں طے ہوا تھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہو گا، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا، یہی چیز ہاوس بزنس میں طے ہوئی تھی۔اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران وقفہ سوالات جاری رہا، اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑ دیں۔
وزارتِ داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے کون افسر آیا ہے؟۔ وزارتِ داخلہ کے افسران کے گیلری میں موجود نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈی جی سی ڈی اے کے موجود ہونے پر تعجب کا بھی اظہار کیا۔اجلاس میں وزارتِ داخلہ کے سینئر افسر بھی پہنچ گئے، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے سوال کیا کہ آپ اب آ رہے ہیں؟، وزارتِ داخلہ کے افسر نے بتایا کہ نماز پڑھنے گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس 2 بجے شروع ہونا تھا تو آپ کو پہلے نماز پڑھنا چاہیے تھی، آپ دونوں افسران میرے دفتر میں بیٹھیں، جب تک سیشن ختم نہیں ہوتا آپ یہاں سے نہیں جا سکتے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کاپیاں پھاڑ دیں قومی اسمبلی وقفہ سوالات پر اسپیکر کے دوران داخلہ کے
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کا 9 مئی کیس میں سزا پر ردعمل آگیا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کے کیس میں سنائے گئے سزا کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت نے میرے خلاف جو فیصلہ دیا ہے، وہ آئینی تقاضوں سے ہٹ کر اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے پر سنایا گیا ہے۔
ملک احمد بھچر نے دعویٰ کیاکہ ان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنا دی گئی۔
ان کے بقول 26ویں ترمیم کے بعد عدالتیں حکومتی دباؤ میں کام کررہی ہیں، اور 9 مئی جیسے سیاسی نوعیت کے مقدمات میں ایسے فیصلے متوقع تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جیسے ہی فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہو گی، وہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ اپنی ممکنہ نااہلی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا، وزیردفاع خواجہ آصف
واضح رہے کہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، رکن قومی اسمبلی احمد خان چٹھہ اور رانا بلال سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سزا عدالت جانے کا اعلان وی نیوز