کیا واشنگٹن میں کواڈ اجلاس ٹرمپ کی چین پر توجہ کا عکاس ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ویب ڈیسک —
امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو منگل کو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوسرے ہی روز آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کی واشنگٹن میں ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے۔
واضح رہے کہ "کواڈ” نامی گروپ میں شامل چاروں ممالک چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں خدشات رکھتے ہیں۔
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنا نئے صدر کے لیے اولین ترجیح ہے۔
خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق اس سے متعلق منصوبہ بندی کی ملاقاتوں میں شامل ایک اہلکار نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے لیے ٹرمپ کی صدارت میں نسبتاً جلد کوئی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی جانب بھی ایک قدم ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، ٹرمپ انتظامیہ کے عہدہ دار وائٹ ہاؤس میں وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اور ملاقات پر کام کر رہے تھے۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ، جنہوں نے ہفتے کے آخر میں واشنگٹن میں بھارتی اور جاپانی وزرائے سے ملاقات کی تھی، کہتی ہیں کہ کواڈ وزرائے خارجہ کو ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت ہند-بحرالکاہل (انڈو پیسیفک) کے خطے میں ان ملکوں میں قریبی تعاون کی توجہ کی عکاس ہے۔
وونگ نے کہا،”یہ کواڈ کے لیے تمام ممالک کی اجتماعی وابستگی کا مظاہرہ ہے، جہاں اس وقت ہند-بحرالکاہل میں قریبی تعاون بہت اہم ہے۔”
متوقع طور پر گروپ میں ملاقات کے علاوہ، مارکو روبیو ،جن کی کانگریس نے پیر کو ٹرمپ کے اعلیٰ سفارت کار کے طور پر منظوری دی تھی، منگل کو تینوں وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران کواڈ گروپ کی کئی بار ملاقاتیں ہوئیں۔ ان اجلاسوں میں انڈو پیسیفک میں بیجنگ کی فوجی اور اقتصادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئ، خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین کے اس علاقے پر جہاں امریکی اتحادیوں نے بیجنگ کے علاقائی دعوؤں کی مخالفت کی ہے۔
کواڈ گروپ نے جن دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عہد کیا ہے ان میں سپلائی چین اور سمندر کے اندرکیبلز سمیت اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے سائبر سیکیورٹی بھی شامل ہے۔
آسٹریلیا کے لیے یہ بات اہم ہو گی کہ وہ اپنے ایک دفاعی منصوبے کے بارے میں بڑے پیمانے پر واشنگٹن کی یقین دہانی حاصل کرے۔
’اے یو کے یو ایس‘ نام کے دفاعی منصوبے کا مقصد آسٹریلیا کی جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوزوں اور ہائپر سونک میزائل جیسے دیگر جدید ہتھیاروں کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔
چین نے کواڈ کی مذمت کرتے ہوئے اسے سرد جنگ جیسا ایک تصور قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’اے یو کے یو ایس‘ کا اتحاد علاقائی ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز کرے گا۔
(اس خبر میں شامل معلومات رائٹرز سے لی گئی ہیں)
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل واشنگٹن میں ٹرمپ کی کے لیے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
انور عباس : اسحاق ڈار کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں,اسحاق ڈار یہ دورہ ترکیہ وزیر خارجہ حکان فدان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ ترکیہ میں غزہ سفارتی امن اجلاس میں شرکت کریں گے, اجلاس میں آٹھ بڑے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان کے علاوہ قطر, ترکیہ, سعودی عرب اور مصر کے وزائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے, متحدہ عرب امارات, انڈونیشیا اور اردن کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔
لاہور :کینال روڈ پرالیکٹرک ٹرام چلانے کے منصوبے کےآغازمیں تاخیر
اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی غزہ کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کریں گے, نائب وزیر اعظم اسرائیلی کی غزہ پر جارحیت دوبارہ شروع کرنے کی بھی سخت مذمت کریں گے,اجلاس کی سائیڈ لاینز پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی سعودی, ترکیہ, اماراتی و دیگر شریک وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اجلاس میں غزہ امن منصوبے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جاے گا، اجلاس میں غزہ امن منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے پر بات چیت کی جاے گی۔
پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
اجلاس میں غزہ امن معاہدے کے تحت غزہ سے اسرائیلی قابض افواج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا, غزہ میں امدادی کاروائیوں, امداد کی رسائی اور راہداریوں کی بندش پر بھی بات ہو گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شرکاء کی جنب سے غزہ ہر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کی مذمت بھی متوقع ہے, غزہ میں قیام امن اور اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے پر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے 8 مسلم ممالک نے یہ گروپ تشکیل دیا تھا۔
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
مسلم ممالک کا یہ گروپ ستمبر میں حالیہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران قائم کیا گیا تھا۔