آج آفر کریں تو عمران خان ایک منٹ میں ڈیل کرینگے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریس میں تنہا بھی دوڑیں گے تو تیسرے نمبر پر آئیں گے، شہباز شریف جیسا وزیراعظم نہیں ملے گا، وزیراعظم جمہوری ہیڈ ہیں تو ان کے نیچے جو ممبرز ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف زبردست کام کرکے دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ خراب جوڈیشل سسٹم کا ہے، آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیئے تو وہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے، بھٹو کو آپ نے پھانسی دے دی، عدالت نے 45 سال بعد اعتراف کیا کہ یہ جوڈیشل مرڈر ہوگیا ہے، عدالتوں نے ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی میاں نواز شریف کے کیس سنے، فیصلے سنائے اور کلین چٹ بھی دی، قصور وار کون ہے؟ عدالتی نظام۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا چاہیئے، اگر آپ جمہوریت کے چیمپئن ہیں تو پھر اس نظام کے مزے لیں، جو آدمی کرسی پر نہیں بیٹھا تو اس کی بات کرنا بیکار ہے، میں نے ہمیشہ اس بندے کی بات کی ہے جو کرسی پر بیٹھا ہوا ہے، میں نے تکلیفیں بھی بڑی اٹھائی ہیں، چاہے وہ عدالتی نظام ہو، الیکشن کمیشن ہو یا اسٹیبلشمنٹ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریس میں تنہا بھی دوڑیں گے تو تیسرے نمبر پر آئیں گے، شہباز شریف جیسا وزیراعظم نہیں ملے گا، وزیراعظم جمہوری ہیڈ ہیں تو ان کے نیچے جو ممبرز ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف زبردست کام کرکے دے رہے ہیں اور میڈل پاکستان کو لگ رہے ہیں، میاں نواز شریف والی بے وقوفی اور عمران خان والی بے وقوفی ہے کہ ہمیں کام آتا بھی نہیں، ہم کرنے بھی نہیں دیں گے۔ عمران خان کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی باہر آتے نظر نہیں آرہے، میری توقع کے حساب سے انہوں نے بالکل سپاٹ آن جیل کاٹی ہے۔ ڈیل کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا آج آفر کریں تو عمران خان ایک منٹ میں ڈیل کرینگے، وہ کوئی پرنسپل اسٹینڈ لے کر نہیں کھڑے ہوئے، ان کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی، جب ان کو ڈیل آفر ہوگی ڈیل ہوجائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔