پاکستان میں نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈی آئی خان: پاکستان میں نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان قومی انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے ڈی آئی خان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جنوبی خیبرپختونخوا سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔
ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے نو منتخب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پرخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا فارم میں آنا ٹیم اور ملک کے ضروری تھا۔ بابر اعظم پچھلے 5 سال سے رنز کر رہا ہے.