عامر خان کی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے حوالے سے دلچسپ اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا اگلا مرحلہ گجرات کے شہر وڈودرا میں شروع ہوگیا ہے، جو 21 جنوری سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔
مداحوں میں اس خبر کے بعد جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ وہ عامر خان کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔
'ستارے زمین پر' ایک ہندی زبان میں بننے والی کھیل پر مبنی ڈرامہ فلم ہے، جسے آر ایس پرسانا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عامر خان اور کرن راؤ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 'تارے زمین پر' کا سیکوئل ہے۔
عامر خان نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، "یہ ایک خوبصورت کہانی ہے۔ اگر تارے زمین پر ایک جذباتی فلم تھی جو آپ کو رلا دیتی ہے، تو ستارے زمین پر ایک مزاحیہ فلم ہے جو آپ کو ہنسائے گی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا تھیم ان لوگوں کے بارے میں ہے جن کی ذہنی یا جسمانی صلاحیتیں مختلف ہیں، لیکن اس بار کہانی میں مزاح کا عنصر غالب ہوگا۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ اس فلم میں، چیلنجز کا سامنا کرنے والے دس افراد عامر کے کردار کو مدد فراہم کریں گے، جبکہ پچھلی فلم میں یہ کردار عامر نے نبھایا تھا۔ ان کے مطابق، "یہ فلم تارے زمین پر سے کہیں آگے کی کہانی ہے۔"
'ستارے زمین پر' رواں سال 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ جنیلیا ڈیسوزا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ستارے زمین پر
پڑھیں:
پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔
فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
Post Views: 6